Quaid_azam_muhammad_ali_jinha

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا قد آور مجسمہ نصب

EjazNews

بلوچستان کے ضلع زیارت میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا قد آور مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔

فائبر گلاس کا یہ مجسمہ سندھ کے علاقے ٹنڈو الہ یار سے تعلق رکھنے والے معروف آرٹسٹ فقیرو سولنکی نے بنایا ہے۔

20 فٹ لمبا یہ مجسمہ زیارت کے داخلی راستے پر سیاحوں کا استقبال کرے گا۔

زیارت میں واقع بانی پاکستان کی یادگار قائداعظم ریذیڈنسی کے احاطے میں بھی فقیرو سولنکی کا تراشا ہوا ایک اور سات فٹ کا مجسمہ لگایا گیا ہے۔

فقیرو سولنکی کے مطابق دونوں فن پاروں کو بنانے میں چھ ماہ سے زائد کا عرصہ لگا۔

فقیرو سولنکی پاکستان کے معروف مجسمہ ساز ہے جنہیں ان کی خدمات کے بدلے گذشتہ حکومت نے تمغہ امتیاز بھی عطا کیا۔

فقیرو سولنکی اس سے پہلے بھی پاکستان اور دنیا کی معروف شخصیات کے مجسموں سمیت تین سو سے زائد ایسے فن پارے تخلیق کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

سوشل میڈیا پر لوگوں نے زیارت میں نصب کیے گئے فن پاروں کی تعریف اور فقیرو سولنکی کے کام اور ہنر کو سراہا ہے۔