Muhammad_rizwan

محمد رضوان ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے

EjazNews

تین میچوں پر مشتمل سیریز میں عمدہ بلے بازی کی بدولت مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان پہلی بار ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں شامل ہوئے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق محمد رضوان میں 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بائولروں کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی 17 فہیم اشرف 18 ویں اور حارث روف 21 نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔بابر اعظم بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے ، بھارت دوسرے آسٹریلیا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مصباح الحق اور وقار یونس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا