پھینی پرا ٹھا

پھینی پرا ٹھا

EjazNews

اجزاء:
آٹا دو کپ، نمک حسبِ ذائقہ، مکھن دو کھانے کے چمچ، انڈا(پھینٹ لیں)ایک عدد اور تیل حسبِ ضرورت۔

ترکیب:
پہلے آٹا میں انڈا، مکھن اور نمک ڈال کر اچھی طرح مِکس کرکے گوندھ لیں۔ تھوڑی دیر بعد آٹے کے پیڑے بنا کر روٹی بیل لیں۔ اب اس پر تیل لگا کر چُھری سے باریک باریک پٹیاں کاٹ کر تھوڑا خشک آٹا چِھڑک کر جتنی پٹیاں ہیں، اُتنے ہی رول بنالیں۔ اب انہیں ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر بیل لیں۔ توا گرم کرکے اس پر پراٹھا ڈال دیں۔ ایک سائیڈ سےپک جائے،تو ہلکے ہاتھ سے پلٹ دیں۔ اب تیل ڈال کر فرائی کر لیں۔ لیجیے، مزے دار پھینی پراٹھا تیار ہے۔ قیمے یا سبزی کے ساتھ سَرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  سجی بریانی