yasra Rizvi

یاسرہ رضوی کے ہاں نئے مہمان کی آمد

EjazNews

یاسرہ رضوی نے دسمبر 2016 میں خود سے 10 سال کم عمر ڈراما پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

خود سے کم عمر لڑکے سے شادی کرنے پر یاسرہ رضوی کو اس وقت بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کہا جاتا رہا تھا کہ انہوں نے کسی بچے سے شادی کی ہے۔

یاسرہ رضوی کی شادی کے وقت عمر 34 سال تھی جب کہ ان کے شوہر 24 سال کے تھے۔

بعدازاں رواں برس جنوری میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں خود سے ایک دہائی کم عمر لڑکے سے شادی کرنے پر بہت کچھ برداشت کرنا پڑا۔

ایک پوسٹ کے کیپشن میں یاسرہ رضوی نے لکھا کہ مانیٹر کا انتظار کرتے ہوئے، انتظار آدھی جاب ہے اور صبر ہی اسے سرانجام دینے کا واحد طریقہ ہے۔انہوں نے اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  جب میں تھیٹر میں پرفارم کرنے جارہی تھی تو میرے گھر میں میت پڑی تھی: اداکارہ مدیحہ شاہ

جس کے بعد مداحوں، دوستوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے یاسرہ رضوی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔