Mian_shahbaz_sharif

عوام الناس کی حفاظت کیلئے ویکسین کی فراہمی کو تیز کریں:شہباز شریف

EjazNews

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے ملک میں آکسیجن کی قلت میں اضافے اور کورونا صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ویکسین کی خریداری کیلئے بروقت اقدامات نہ کر کے مجرمانہ غفلت کی، ملک کو بھارت جیسی بدقسمتی سے بچانے کے لئے تمام فریقین کی مشاورت سے جامع ہنگامی حکمت عملی مرتب کی جائے ، وائرس کی نئی اقسام اور اس کے مہلک اثرات سے عوام کو بچانے کے لئے حکمت عملی کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ڈینگی وبا ء سے نمٹنے کے لئے وضع کی گئی کامیاب حکمت عملی کا ماڈل استعمال کیا جاسکتا ہے ،حکومت عوام الناس کی حفاظت کے لئے ویکسین کی فراہمی کے عمل کو تیز کرے ، نجی شعبے کی مدد لی جاسکتی ہے ،کورونا کے موجودہ مرحلے میں مزید کسی قسم کا ابہام، شش وپنج یا لیت ولعل ہلاکت خیز غلطی ثابت ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں:  اوپر والی کرپشن کرنے والے تو باہر چلے گئے ہیں اب نیچے والی کرپشن ہے:وزیراعظم عمران خان

انہوں نے کہا کہ واضح، دوٹوک ذہن اور پالیسی کے ساتھ مرحلہ وار انتظامی امور پر توجہ دی جائے ، زمینی حقائق کا درست تعین، قابل اعتماد اعدادوشمار کی فراہمی اور اقدامات کی موثر نگرانی کو یقینی بنانا ہوگا ،کورونا سے متعلق وفاق ،چاروں صوبوں، انہوں نے کہا کہ قوم سے اپیل کرتاہوں کہ کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اس موذی وبا کے خاتمے میں حکومتی اداروں کا ساتھ دیں ،تمام عوامی نمائندے ہر سطح پر اپنے اپنے حلقہ اثر میں عوام کو شعور دیں اور انہیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے میں مدد دیں ، حکومت عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو فعال کرے اور کورونا وبا سے نمٹنے میں اس ادارے اور اس کے نمائندوں سے مدد لے۔

دریں اثنا شہباز شریف سے گزشتہ روزپارٹی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں انجینئر خرم دستگیر خان، چوہدری برجیس طاہر، ملک پرویز، شائستہ پرویز، علی پرویز شامل تھے۔عرفان ڈوگر، ناصر بوسال، ڈاکٹر نثار چیمہ، عبدالرحمن کانجو، محترمہ عائشہ غوث بخش اور چوہدری نورالحسن نے بھی شہباز شریف سے ملاقات کی۔شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے حمایت کرنے اور رہائی کی مبارک پر شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف کی پارٹی رہنماؤں سے مجموعی ملکی صورتحالمہنگائی اور کورونا لہر میں شدت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ڈی ایم کی قیادت الیکشن کمیشن جارہی ہےالیکشن کمیشن سے تحریری فیصلہ لینے:ترجمان ن لیگ