Riz Ahmed

برطانوی ریپر رز احمد کی آسکر میں ویڈیو نےپوری دنیا کی توجہ حاصل کرلی

EjazNews

رز احمد کے نام سے معروف برطانوی ریپر اور اداکار رضوان احمد نے آسکر ایوارڈز کے دوران ریڈکارپٹ پر رک کر اہلیہ کے بال درست کیے تو یہ لمحہ سوشل میڈیا سمیت روایتی میڈیا کا اہم موضوع بن گیا۔

دنیا بھر میں رز احمد کا اپنی اہلیہ فاطمہ فرحین مرزا کا بال درست کرنے کا اقدام ناصرف دیکھنے والوں کو محظوظ کرتا رہا بلکہ سوشل میڈیا پر ان کے فینز اسے بہترین رومانوی انداز قرار دیتے رہے۔

اتوار کی رات ہونے والے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شریک رز احمد اور فاطمہ فرحین مرزا کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی ہے۔

لاس اینجلس کے یونین اسٹیشن میں ریڈکارپٹ پر تصاویر بنواتے وقت جب رز احمد نے اہلیہ کے بال درست کیے تو کہا کہ میں آفیشل گرومر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹک ٹاکر حریم شاہ کا اپنی حریف عائشہ ناز کو ایک کروڑروپے ہرجانے کاقانونی نوٹس

ورائٹی کی جانب سے یہ لمحہ ویڈیو میں محفوظ کر کے شیئر کیا گیا تو تھوڑی سی دیر میں یہ انٹرنیٹ بالخصوص سوشل میڈیا کے وائرل موضوعات میں شامل ہو چکا تھا۔

کچھ صارفین نے رزاحمد کے اس اقدام کو بہترین انسانی کاوش کہا تو اہلیہ کے لیے محبت و احترام بھرے جذبات پر انہیں سراہا بھی۔