Euro banknotes

15سال تک غیر حاضررہنے کے باوجود تنخواہ پوری لینے والا شخص گرفتار

EjazNews

اٹلی کی مالیاتی پولیس گارڈیا ڈی فنانزا نے کا کہنا ہے کہ سلووٹور سکومیس نامی شخص 15سال سے غیر حاضر رہنے کے باوجود تنخواہ کی مد میں تقریبا 5 لاکھ 38 ہزار یورو وصول کر چکا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مذکورہ شخص کو دھوکہ دہی، دھونس اور اپنے عہدے کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کا سامنا ہے۔

پولیس نے الزام لگایا ہے کہ سکومس 2005 سے کتنزارو میں واقع پلگیز سائیکیو ہسپتال میں اپنے کام سے مسلسل غیر حاضر رہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اسکومیس اور اس کے چھ اعلیٰ افسران سے تفتیش مکمل کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق سکومیس نے ڈیڑھ دہائی تک غیر حاضر ہونے کے لیے اپنے اعلیٰ افسران کو رشوت دیتا رہا ہے۔

تحقیقاتی افسران نے ہسپتال کے حاضری کے ریکارڈ ، ڈیوٹی شفٹوں کی جانچ اور اس کے ساتھیوں اور اعلیٰ افسران کے بیانات قلم بند کرلیے ہیں۔

پولیس نے کے مطابق اسکومیس سے متعلق تحقیقات مکمل کی گئی ہیں تاہم اسے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  چینی کمپنی ہواوے کا نیا آپریٹنگ سسٹم کیا ہے؟

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے پاس اپنی صفائی پیش کرنے کے لیے اب 20 دن باقی ہیں جس کے بعد پراسیکیوٹر فیصلہ کرے گا کہ آیا فرد جرم کی درخواست دی جائے یا نہیں۔

پولیس نے بتایا کہ اس شخص کے سپروائزرز سے بھی تفتیش مکمل کی جاچکی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

اطالوی میڈیا کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مذکورہ شخص نے کام سے غیر حاضر رہنے اور نظم و ضبط کی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے ساتھیوں کو ڈرایا دھمکایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکو میس نے 2005 میں ملازمت اختیار کی تھی۔