keema pakora

چکن قیمہ پکوڑے

EjazNews

اشیاء ووزن:
چکن ایک پاؤ، انڈے دو عدد، بیسن دو کھانے کے چمچ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، کٹی ہوئی ہری مرچ دو عدد، ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ، بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ، کٹا ہرا دھنیا حسب ضرورت، چاٹ مسالہ آدھا کھانے کا چمچ، ہری پیاز باریک کٹی ہوئی آدھا کپ

ترکیب:
بیسن، بیکنگ پاؤڈر، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، نمک، پانی، باریک کٹی چکن، کٹی ہری مرچ اور کٹا ہرا دھنیا ڈال کر ایک پیالے میں مکس کرکے30منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اب پین میں تیل گرم کر کے اس کو پکوڑے کی شکل میں خستہ اور گولڈن ہونے تک فرائی کر لیں۔ یوں لذیذ چکن قیمہ پکوڑے تیار ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کنوبی (اٹالین چیز ٹارٹ)