gilafi kebab

غلافی کباب

EjazNews

اشیاء ووزن:
قیمہ آدھا کلو، شملہ مرچ ایک عدد، ٹماٹر کیوبز ایک عدد، بریڈ سلائس ایک عدد، ہری مرچ باریک کٹی ہوئی چھ عدد، تیل ایک چوتھائی کپ، پیاز آدھا کپ، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، گرم مسالہ ایک چائے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ، ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ، کاجو کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ، ملائی دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
قیمے میں شملہ مرچ، ٹماٹر، بریڈ سلائس، ہری مرچ، پیاز، ادرک، گرم مسالہ ، نمک، ادرک لہسن پیسٹ، لیموں کا رس، کاجو کا پیسٹ، کٹا ہرا دھنیا اور ملائی اچھی طرح مکس کریں اور کباب بنا لیں۔ اب پین میں تیل گرم کر کے کباب فرائی کریں۔ آخر میں انہیں چٹنی کے ساتھ کھانے کے لیے پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  مچھلی کے سیخ کباب