India_covid_19

جاپانی وزیراعظم کا دورہ انڈیا منسوخ، عمان کی سفری پابندیاں

EjazNews

غیر ملکی میڈیا کےمطابق جاپان کے وزیر اعظم نے رواں ماہ کے اختتام اور مئی کے آغاز پر بھارت اور فلپائن کا دورہ کرنا تھا لیکن انہوں نے دونوں ممالک کے طے شدہ دورے منسوخ کر دئیے۔

جاپان کے وزیر اعظم نے اپنا دورہ بھارت اور فلپائن کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث منسوخ کیا۔

جاپانی وزیراعظم کا دورہ بھارت اور فلپائن، چین کی بڑھتی ہوئی عسکری اور اقتصادی طاقت کے تناظر میں طے کیا گیا تھا۔

دوسری جانب عمان کی کورونا وائرس کے سدباب کے لیے کام کرنے والی سپریم کمیٹی نے انڈیا اور بنگلہ دیش سے مسافروں کے آنے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

ٹائمز آف عمان کے مطابق کمیٹی نے ان ممالک کا گذشتہ 14 روز میں سفر کرنے والوں پر بھی سلطنت میں داخلے کی پابندی عائد کی ہے۔

پابندی کا اطلاق 24 اپریل کی شام مقامی وقت کے مطابق 6 بجے ہوگا، یہ پابندی اگلے اعلان تک جاری رہے گی۔یہ ممالک ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں، جن کے افراد کو عمان آنے کی اجازت نہیں ہے۔سپریم کمیٹی نے یہ فیصلہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا ہے۔تاہم عمانی شہری، سفارت کار، طبی عملے اور ان کے خاندانوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہم امن چاہتے ہیں، کابل انتظامیہ کے الزامات بلا جواز ہیں:ترجمان طالبان

جن گروہوں کو استثنیٰ حاصل ہے انہیں عمان میں داخل ہونے کے بعد کورونا ضوابط سے گزرنا پڑے گا۔اس کے علاوہ کمیٹی نے کمرشل کمپلیکسز اور دیگر تجارتی مقامات میں 12 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ کمرشل کمپلیکسز، کمرشل آؤٹ لیٹس اور ریستوران کو کاہگوں کی آمد کو محدود کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ صرف 50 فیصد کاہگوں کو آنے کی اجازت دیں۔

ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بھارت میں اب تک کے سب سے زیادہ کیس اور اموات رپورٹ ہوچکی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارت میں تقریبا 3 لاکھ کیس اور 2 ہزارسے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت ہوگئی ہے، حکومت کی مدد کیلئےسوشل میڈیا پر اپیل کی جارہی ہے، دلی میں ہر تیسرے شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے لگا ہے۔کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب بھارت میں لاشوں کو سپردخاک کرنے اور جلانے کیلئے جگہ کم پڑنے لگی۔

یہ بھی پڑھیں:  روس کا دعویٰ کرونا ویکسین تیار کرلی ہے ، پیوٹن کی بیٹی پر دوا کے اثرات کی کامیابی