national assembly

قومی اسمبلی میں میں پیش کیے جانے اہم بل

EjazNews

قومی اسمبلی نے اسلام آ باد کی حدود میں رہائش پذیر بزرگ شہریوں کی بہبود ،آرام اور وقار کے اہتمام کے بل بزرگ شہریوں کا بل 2019 اور خواتین، بچوں، بزرگوں اور کسی غیر محفوظ شخص کو گھریلو تشددسے تحفظ فر اہم کرنے، ریلیف دینے اور انکی بحالی کیلئے ایک موثر نظام قائم کرنے کے بل گھریلو تشدد ( تدارک و تحفظ ) بل 2020 کی بھی منظوری دیدی ہے ، دو نوں بل وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیر یں مزاری نے پیش کئے ۔

بل کے تحت ایک بزرگ کونسل تشکیل دی جا ئیگی، 60سال کی عمر کو پہنچنے والے شہریوں کو ایک کارڈ جاری کیا جا ئیگا،اس کارڈ پر کئی قسم کی رعایتیں ملیں گی ،وزارت انسانی حقوق بزرگ شہریوں کیلئے فنڈ قائم کریگی،شکایات کمیٹی قائم کی جا ئیگی، گھر یلو تشدد( تدارک اور تحفظ) بل2020 کے تحت گھر یلو تشدد کے فعل میں زیادہ سے زیادہ تین سال کی مدت کیلئے قید کی سزا دی جا ئے گی۔ اسی طرح جرمانے بھی ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں:  بلاول بھٹو 7 روزہ دورے پر امریکہ روانہ

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قومی کمیشن برائے ویمن سٹیٹس کی تشکیل کیلئے اپوزیشن لیڈر کی طرف سے نام موصول ہوگئے ہیں، توقع ہے کہ جلد اس کا اعلان کردیا جائیگا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور مہناز اکبر عزیز نے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے اہم قانون سازی پر پورا ایوان مبارکباد کا مستحق ہے، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اشاعت قرآ ن مجید ( غلطیوں سے پاک طباعت اور ریکارڈنگ ) تر میمی بل 2021 پیش کیا، وزیر مملکت علی محمدخان نے ریاستی ملکیتی انٹر پرائزز (گورننس اور آپریشنز ) بل 2021پیش کیا، کیپٹن (ر) جمیل احمد خان نے کاروباری تعمیر نو کمپنیات (ترمیمی ) بل 2021 کے بارے میں قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی، سپیکر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زمینوں کے انتقال اور رجسٹری کے معاملات پر موثر قانون سازی کیلئے توجہ مبذول نوٹس متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا ہے۔

قومی اسمبلی میں رانا مبشر اقبال، رانا شمیم احمد خان، سید عمران احمد شاہ اور دیگر ارکان کے لاہور میں نوجوانوں میں منشیات کے استعمال سے متعلق توجہ مبذول نوٹس پر پارلیمانی سیکرٹری برائے اینٹی نارکاٹکس شیخ راشد شفیق نے کہا کہ پاکستان میں منشیات کے حوالے سے آخری سروے 2012ءمیں ہوا جو 2013ءمیں جاری ہوا، اس کے مطابق پنجاب میں دو لاکھ 60 ہزار لوگ انجکشن اور 2.5 ملین دیگر نشہ استعمال کرتے ہیں، لاہور میں پنجاب رینجرز اور ریلویز پولیس نے 156 مقدمات قائم کئے، 135 لوگوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،معزز رکن جس علاقے کی بات کر رہے ہیں وہاں کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں انڈین ڈیلٹا وائرس کے بعد صورتحال تشویشناک ہو گئی