palak_koftay

پالک کوفتے

EjazNews

اشیاء ووزن:
پالک دھوکرکاٹ لیںآدھا کلو، کاٹیج چیز آدھا کپ، نمک حسب ذائقہ، پیازباریک کاٹ لیں ایک عدد، ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی، لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ، ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، کالی مرچ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ، گرم مسالا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، بریڈ کرمبز آدھی پیالی، کارن فلور دو کھانے کے چمچ، فریش کریم چار کھانے کے چمچ، قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ،ہری مرچ تین عدد، ہرا دھنیاباریک کاٹ لیں حسب منشاء اور تیل حسب ضرورت۔

ترکیب:
ایک پتیلی میں حسبِ ضرورت پانی لےکر چولھے پر رکھ دیں، جب پانی اُبلنے لگے، تو اس میںپالک ڈال کر تین سے چار منٹ تک اُبال کر چولھا بند کردیں۔ اس کے بعد پالک چھلنی میں ڈال کر اوپر سے ٹھنڈا پانی ڈالیں اور کچھ دیر تک چھلنی ہی میں رہنے دیں، تاکہ خشک ہوجائے۔ اس کے بعد چوپر میں پالک اور ہری مرچیں ڈال کر چوپ کریں اور باؤل میں نکال کے اس میں نمک، کارن فلور اور بریڈ کرمبز اچھی طرح مِکس کرکے رکھ دیں۔ اب کاٹیج چیز میں سیاہ مرچ پاؤڈر اور معمولی سا نمک شامل کرکے قدرے چھوٹی بالز بنالیں۔پھر پالک کے کوفتے بناکے ان کے درمیان کاٹج چیز بال رکھ کر بند کردیں۔بعد ازاں، پین میں تیل کڑکڑا کر انہیں فرائی کرلیں۔ اب اسی تیل میں پیاز فرائی کرکے، لہسن ڈالیں اور بھوننے کے بعد ٹماٹر کا پیسٹ، نمک، لال مرچ اور ہلدی شامل کر تھوڑا سا مزید بھونیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کراتنی دیر پکائیں کہ گریوی گاڑھی ہوجائے۔آخر میں فریش کریم، گرم مسالا اور قصوری میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر دَم کے لیے رکھ دیں۔جب تیل نظر آنے لگے، تو چولھا بند کردیں۔گریوی باؤل میں نکال کر اس میں فرائی کوفتے ڈال کر اوپر سے ہرا دھنیا چِھڑک دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  حیدرآبادی چکن قورمہ