Covid_in_lahore

ملک بھر میں کورونا کی صورتحال

EjazNews

پاکستان میںکورونامیں تیزی آگئی ،رواں سال میں ریکارڈ 149افرادجاں بحق ہو گئے،6ہزارسے زائد نئے مریض بھی سامنے آئے،پنجاب میں ایک دن کے دوران 97اموات ہوئیں، صوبے میں 3562نئے کیس،ملک میں درجنوں بچے بھی متاثرہوگئے۔زیادہ تر ہسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش نہ ہونے کے برابرہوگئی،ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد ساڑھے 7لاکھ سے بڑھ گئی، 24گھنٹوں کے دوران 8.5 فیصد کیسزمثبت رپورٹ،بلوچستان میں مثبت کیسز10فیصد، ملک میں ساڑھے80ہزارافراد زیرعلاج ہیں، 4 ہزار سے زائد کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے 71836 ٹیسٹ کیے گئے جو کورونا وبا کے دوران کیے گئے ٹیسٹ کی ریکارڈ تعداد ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 6127 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 149 افراد انتقال کر گئے جو رواں برس کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 5 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16243 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 56285 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 80559 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4527 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 59483 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں مزید 97افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ3562 نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو رواں لہر کی ابتک کی سب سے زیادہ تعدادہے جس کےبعد صوبے میں مجموعی متاثرین کی تعداد 267,572 ہو گئی۔ صوبے میں اموات کی کل تعداد 7430 ہوچکی ہے۔اب تک 4,278,424 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  27فروری 2019ءکی بھیانک رات کیا ہونے والا تھا

کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 216,237 ہو چکی ہے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 272197 ہوگئی ہے جب کہ 4551 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 20822 اور ہلاکتیں 223 ہو چکی ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا کے پھیلاو کی شرح9.67 فیصد رہی جو خطرے کی گھنٹی ہے، بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 کیسز پورٹ ہوئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 105438 اور 2867 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 15524 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 433 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5176 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 69556 ہے اور اب تک 636 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ادھر اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ میں واپسی