shafqat mehmood

پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکول مزید 10روز کیلئے بند

EjazNews

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم اور صحت کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولے جائیں گے۔

پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے سکولز 21 اپریل سے 10 روز کے لیے بند رہیں گے جبکہ بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

نویں سے 12ویں کے امتحابات مئی کے آخری ہفتے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے بلکہ یہ امتحانات بورڈ کی نئی تاریخوں کےمطابق ہوں گے ۔

اس اہم جلاس میں او اور اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ ہوا جب کہ نویں سے 12ویں جماعت کے امتحانات بورڈ کی نئی تاریخوں کے مطابق ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو315رنز کا ہدف دے دیا (افسوس! پہلے بھی ایسا ہی کھیلتے)