پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 21اپریل سے ٹی ٹونٹی شروع ہوگا

EjazNews

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت شان ولیمز کریں گے، زمبابوے ٹیم میں کافی عرصے بعد برینڈنٹ ٹیلر اور گریک ایرون کی واپسی ہوئی ہے، اس کے علاوہ زمبابوے کے سکواڈ میں تین ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ طویل عرصے بعد جارح مزاج بلے باز برینڈن ٹیلر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ رواں ماہ کی 21تاریخ کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کا شیڈول جنوبی افریقہ میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز اپنے نام کرنے والی گرین شرٹس کل جوہانسبرگ سے ہرارے پہنچیں گے، جہاں وہ اپنے مشن کی شروعات کرے گی، تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 21 اپریل سے ہو گا، ٹی 20 میچز21، 23 اور 25 ‏اپریل کوکھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 29 اپریل اور دوسرا 7 مئی سے شروع ہوگا، سیریز کےتمام میچز ہرارے سپورٹس کلب ‏میں کھیلےجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  اگر ہمیں اسی طرح بلاک بنا کر روکا گیا تو ہم بھی آگے چل کر کسی ملک کا لحاظ نہیں کریں گے:چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ

جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم جوہانسبرگ سے زمبابوے کے شہر ہرارے پہنچ گئی۔ہرارے پہنچنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کوویڈ ٹیسٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ منفی آنے کے بعد پاکستانی ٹیم پریکٹس شروع کرے گی۔چونکہ پاکستانی کھلاڑی ایک ببل سے دوسرے ببل میں داخل ہوگئے ہیں اس لئے ٹیم کو قرنطینہ نہیں کرنا ہوگا۔