Nilanshi-outside

تین دفعہ کی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر نے اپنے بال کٹوا دئیے

EjazNews

بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی لڑکی نیشا پٹیل نے سب سے لمبے بال رکھنے کا تین دفعہ عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا تھا۔

بال کاٹتے وقت نیشا پٹیل کے بالوں کی لمبائی 6 فٹ ساڑھے 6 انچ یعنی 200 سنٹی میٹر تھی۔

Nilanshi-getting-her-hair-cut-with
نیشا پٹیل بال کٹواتے ہوئے

نیشا نے لمبے بال رکھنے کا پہلا عالمی رکارڈ سال 2018 میں قائم کیا تھا اور اس وقت اس کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ 5 انچ یعنی 170 سینٹی میٹر تھی۔

نیشا پٹیل نے چھ سال کی عمر سے بال بڑھانا شروع کردیا تھا اور وہ 12 سال تک اپنی والدہ کی مدد سے ان کی دیکھ بھال کرتی رہی ہیں۔ بھارتی لڑکی کا کہنا تھا کہ بالوں کو کنگی کروانے میں والدہ ان کی مدد کرتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 سال کی عمر میں اپنے بال کٹوانا بند کر دیئے تھے اور ہفتے میں ایک بار اپنے بال دھوتی تھی جسے سوکھنے میں آدھا گھنٹہ لگتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا میں قد کا سب سے زیادہ فرق رکھنے والی جوڑی

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے والی لڑکی کا کہنا تھا لوگوں کا خیال تھا کہ لمبے بالوں کی وجہ سے مجھے مشکلات کا سامنا ہوتا ہو گا لیکن ایسا بالکل بھی نہیں تھا۔

نیشا پٹیل کے تمام بالوں کو کاٹنے کے بعد ان کا گچھا بنادیا گیا اور ان کا وزن 266 گرام تھا۔ انہوں نے اپنے بال امریکہ کے ہولی ووڈ میں قائم رپلے عجائب گھر کے لیے دے دئیے ہیں۔

دنیا بھر میں لمبے بال رکھنے والی لڑکی نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

ان کا کہنا ہے کہ بال کٹوانے کے بعد میں بہت پرجوش اور تھوڑا سا گھبرائی ہوئی ہوں کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ میں نئے بالوں میں کس طرح دیکھی جاؤں گی لیکن مجھے امید ہے کہ یہ حیرت انگیز ہوگا۔