shahi_aloo

شاہی آلو

EjazNews

اشیاء ووزن:
آلودرمیانے ٹکڑے کرلیںآدھا کلو، کاجو کا پیسٹ چار کھانے کے چمچ، لہسن،ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، کالا زیرہ ایک چائے کا چمچ، تیز پات ایک عد، ہری مرچ کاٹ لیں چار عدد، پیاز ایک عدد، گرم مسالا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، دہی آدھا کپ، ہرا دھنیاکٹا ہوادو کھانے کے چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ،پانی ڈیڑھ کپ ، نمک اور تیل حسب ضرورت۔

ترکیب:
سب سے پہلے کاجو، لہسن ،ادرک کا پیسٹ اور دھنیا مِکس کرکے رکھ لیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے آلوڈال کراس قدر فرائی کریں کہ گولڈن براؤن ہوجائیں۔ اب ایک پتیلی میں چار کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے کالا زیرہ اور تیز پات ڈال کر بھون لیں، جب خوشبو آنے لگے، تو پیاز اور ہری مرچیں شامل کرکے ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ پیاز نرم ہوجائیں۔ اس کے بعدکاجوکا پیسٹ شامل کرکے دو منٹ تک پکا کر پانی شامل کردیں، تاکہ گریوی بن سکے۔ بغیر ڈھکے پانچ سے سات منٹ تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ بعد ازاں، فرائی آلو شامل کرکے دھیمی آنچ پر تین سے چار منٹ کے لیے دَم دے دیں۔ لیجیے، شاہی آلو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چنے کی دال اور کریلے