SAJJI-PULAOO

سجّی پلائو

EjazNews

اشیاء ووزن
چکن ثابت رکھ کر کٹ لگوالیں اور دھو کر چھلنی میں رکھ دیں ایک کلو،چاول دھو کر بھگو دیں تین پیالی،نمک حسب ذائقہ، ادرک، لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ،ثابت لال مرچ چھے عدد،چاٹ مسالا ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا رَس چار کھانے کے چمچ، پانی چار پیالی، سرکہ دو کھانے کے چمچ اور تیل حسبِ ضرورت۔

ترکیب:
ایک باؤل میں پانی، ادرک، لہسن کا پیسٹ، نمک، لیموں کا رس اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح مِکس کرلیں۔ اب اس میں چکن ڈال کر چار گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔بعد ازاں باؤل سے چکن نکال لیں اور پانی اِسی میں رہنے دیں۔پھرایک کڑاہی میں تیل کڑکڑا کے اس میں چکن ڈال کر درمیانی آنچ پر تقریباً دس منٹ تک فرائی کریں۔ اس دوران چکن پر وقفے وقفے سے چاٹ مسالا چِھڑکتے رہیں۔ جب ایک طرف سے چکن سُنہری ہوجائے تو احتیاط سے پلٹ کر دوسری طرف سے بھی فرائی کرکے نکال لیں۔اب ایک کُھلے منہ کے پتیلے میں حسب ضرورت تیل گرم کریں اور ثابت لال مرچ ڈال کر بھونیں۔ پھر چاول اور پانی جس میں چکن میری نیٹ کی تھی ڈال کر درمیانی آنچ پر گلنے کے لیے رکھ دیں۔جب پانی خشک ہونے لگے، تو اس میں چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لیے دَم دے دیں۔لیجیے، مزے دار سجی پلاؤ تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بکرے کےپائے پکانے کا طریقہ