China launches traffic signal for camels

گنگناتے ٹیلوں میں اونٹوں کیلئے ٹریفک سگنل لگا دئیے گئے

EjazNews

منگشا پہاڑ کو ”گاتے ریت کے ٹیلے “بھی کہا جاتا ہے کیوںکہ جب یہاں تیز ہوا چلتی ہے تو ریت کے ٹیلوں سے گانے یا ڈرم بجانے جیسی آوازیں آتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے ڈنہوانگ شہر میں منگشا پہاڑ اور کریسنٹ اسپرنگ کے مقامات پر اونٹوں کو آپس میں ٹکرانے سے بچانے کے لیے ٹریفک لائٹس نصب کیں ہیں۔

مذکورہ علاقہ تفریح کے لیے مشہور ہے اور سیاح یہاں اونٹوں پر بہت شوق سے سواری کرتے ہیں۔ ٹریفک سگنل کی تنصیب کا مقصد یہی بتایا گیا ہے کہ تاکہ اونٹوں کے ٹکراو سے بچا جا سکے۔

یہ سگنل بھی دوسرے عام ٹریفک سگنلز کی طرح جب سبز ہوں گے تو اونٹ سڑک پار کریں گے اور سرخ ہوں گے تو اونٹ رُک جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  چینی خلا بازوں نے تاریخ رقم کر دی