fawad_ch+brefing

2ہفتوں میں کورونا کیسز کی شرح نیچے نہ آئی تو صورتحال مزید سنگین ہوجائے گی:وفاقی وزیر فواد چوہدری

EjazNews

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک ہے، اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عمل نہ ہوا تو کورونا تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ اگر صورتحال 2 ہفتوں میں بہتر نہ ہوئی تو اس کے نتیجے میں عید کی شاپنگ اور عید کے دنوں میں کورونا وائرس مزید تیزی سے پھیلے گا۔ اب سندھ اور بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال تیزی سے بگڑرہی ہے اور ملک میں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یوز ) میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔اگر 2 ہفتوں میں کورونا کیسز کی شرح کو نیچے نہ لاسکے تو بدقسمتی سے صورتحال مزید سنگین ہوجائے گی اور خصوصاً سندھ و بلوچستان اس سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ کورونا کے 4200 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں اور یہ تعداد پہلے سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عبدالستار ایدھی کی فلاحی خدمات پر خراج تحسین ، بلوچستان میں مجسمہ نصب

انہوں نے کہا کہ ویکسین کی درآمد پر معاون خصوصی فیصل سلطان اور وفاقی وزیر اسدعمر نےمکمل توجہ رکھی ہوئی ہے۔کورونا ویکسین کی جلد از جلد درآمد کی کوشش کررہے ہیں اور اس ضمن میں کمیٹی بنائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 1992 اور 1994 سے پاکستان نے پورٹ چارجز نہیں بڑھائے، پورٹ چارجزکومزید کم کرنے کی ضرورت ہے۔

کابینہ نےپاکستانی مصنوعات کی رجسٹریشن اتھارٹی کی منظوری دی ہے۔ اب اوورسیز پاکستانیوں کو سکسیشن سرٹیفکیٹ کے لیے پاکستان نہیں آنا پڑے گا بلکہ وہ متعلقہ سفارتخانون سےہی سکسیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔ وفاقی کابینہ نیشنل کمیشن انسانی حقوق کےچیرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی ہے۔