TLP_protest

تحریک لبیک کے سربراہ اور متعدد رہنمائوں پر پرچہ درج

EjazNews

تحریک لبیک کے سربراہ سعد حسین رضوی سمیت تنظیم کے متعدد رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق اس کے 40 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ٹی ایل پی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے درجنوں کارکن زخمی ہوئے ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے جماعت کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے لیے پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج دوبارہ شروع کردیا ہے اور اسلام آباد کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

لاہور اور جی ٹی روڈ پر واقع کئی شہروں میں پولیس اور ٹی ایل پی کے کارکنوں کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کا اپنے رہنما کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔ لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت کئی شہروں میں بعض مقامات پر سڑکیں بدستور بند ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسرائیل کے معاملے پرہماری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی:وزیراطلاعات