psl-6new

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

EjazNews

پاسکتان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 2 جون 2021 سے مقابلوں کا آغاز ہو جائے گا اور ایونٹ کا فائنل 20 جون کو ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیمیں 22 مئی سے 7 دن کا قرنطینہ کریں گی اور 29 مئی سے تین دن تک پریکٹس سیشنز ہوں گے۔

بیان کے مطابق ایونٹ کے تمام شرکاء کے لیے 22 مئی سےایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کی 7 روزہ مدت کا آغاز کیا جائے گا۔

بعدازاں تین روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعد یکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔

psl2020
پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں کتنے افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی یا نہیں ہوگی یہ ابھی واضح نہیں ہے

ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز کا نیا شیڈول مندرجہ ذیل ہے:

یکم جون: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)
2 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)
3 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)
4 جون: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)
5 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز (ڈے)،
ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)
6 جون: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)
7 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)
8 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)
9 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز (نائٹ)
10 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)
11 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)
12 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی (ڈے)
کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)
13 جون: اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)
14 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)
16 جون: کوالیفائر(1 بمقابلہ 2) (نائٹ)
17 جون: ایلیمینیٹر1(3 بمقابلہ4) (نائٹ)
18 جون: ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینٹر 1 کی فاتح ٹیم) (نائٹ)
20 جون: فائنل (نائٹ)

یہ بھی پڑھیں:  پشاور زلمی نے 6وکٹوں سے میچ جیت لیا