Elections-pakistan_daska

حلقہ این اے 75ڈسکہ میں کتنے رجسٹرڈ ووٹر ہیں؟

EjazNews

حلقہ این اے 75 کی کل آبادی 9لاکھ 23 ہزار 323 ہے جبکہ رجسٹرڈ وٹرز کی تعداد 4لاکھ 94 ہزار 3 ہے۔

حلقہ این اے 75 میں کل مرد وٹروں کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار6 ہے جب کہ خواتین وٹرووں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار997 ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75میں مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 106 ہے جب کہ خواتین پولنگ اسٹیشنز کی تعداد بھی 106 ہے۔ حلقہ این اے 75میں مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 148 ہے۔

ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں پاکستان تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نوشین افتخار کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔

یہ انتخاب اس لیے بھی اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ اس میں سپریم کورٹ تک بات جا پہنچی تھی اور بہت سے رازوں پر پردے افشاں بھی ہوئے۔

ضمنی انتخاب میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  قمر الزمان کائرہ کے برخوردار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

حلقے میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ کوئیک رسپانس ٹیموں کا بھی گشت جاری ہے۔

قواعد و ضوابط کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 میں پولنگ صبح 8 بجے شروع کر دی گئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی جبکہ چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن آفس لاہورمیں ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں قائم کیے جانے والے 360 پولنگ اسٹیشنز میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔