Imrankhan_lDa_apartments

پاکستان کو 21 ویں صدی کی مشکلات پر قابو پانا ہے تو ہمیں اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہے:وزیراعظم

EjazNews

نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا ‘یہ مشکل بھی ہے کیوں کہ پرانا اسٹیس کو تبدیلی نہیں آنے دیتا، اگر وہ رکاوٹیں نہیں ڈالے گا تو پیسہ کیسے بنائے گا۔ میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے نظام خراب ہوتے ہوئے دیکھا اور یہ نظام بن گیا کہ رشوت دو تو کام ہوگا اور جب اسے تبدیل کرتے ہیں تو اس کے لیے بڑا وژن، عزم و ہمت اور ارادہ چاہیے ہوتا ہے لیکن ہوجاتا ہے۔ اگر پاکستان کو 21 صدی کی مشکلات پر قابو پانا ہے تو ہمیں اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہے۔ اگر ہم نے کاروبار میں آسانی اور کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنا ہے تو آٹو میشن لانی پڑے گی جس کے خلاف نظام میں بہت مزاحمت ہے، ہر ادارے میں کوشش کی جاتی ہے کہ آٹو میشن نہ آئے کیوں اس سے رشوت خودبخود ختم ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکج کا اعلان بھی کیا اور سخت سوالات کے جواب بھی دئیے

وزیراعظم نے کہا کہ ساری دنیا میں لوگوں کے پاس نقد رقم نہیں ہوتی اس کے لیے بینک فنانس فراہم کرتے ہیں اور لوگ کرایہ دینے کے بجائے بینکوں کو قسطیں فراہم کرکے اپنا گھر خرید سکتے ہیں۔

imran_khan_pti_Lda
ایل ڈے سٹی میں وزیراعظم ،وزیرخارجہ ، وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سنگ بنیاد کے بعد دعا مانگتے ہوئے

ان کا کہنا تھا کہ بینکنگ کے شعبے میں بھی قیادت چاہیے، بینک کے ہر سربراہ کے پاس وژن نہیں ہوتا وہ یہ دیکھتا ہے کہ مجھے کس طرح منافع کمانا ہے لیکن غیر معمولی بینکرز سمجھتے ہیں کہ معیشت کو جتنا فروغ ملے گا اس سے بینکنگ سمیت سب کا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب لوگ کہتے ہیں کہ نیا پاکستان، مدینہ کی ریاست کہاں ہے تو میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ نبی ﷺ کی قائم کردہ مدینہ کی ریاست 2 اصولوں پر بنیاد کرتی تھی، ایک قانون کی بالادستی کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں جس پر دنیا کی سب سے بڑی تہذیب کھڑی ہوئی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ یاد رکھیں کہ شروع میں ہی مدینہ میں دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہی تھیں، مشکل وقت تھا، بھوک تھی، مسلمانوں کو غربت، خطرے کا سامنا تھا لیکن قانون کی بالادستی اور انصاف پر بنیاد رکھی گئی وہ ایک تہذیب کے اوپر آنے کی بنیاد بنی۔

یہ بھی پڑھیں:  پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ٹی ڈی ایم کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری

انہوں نے کہا کہ جس تہذیب نے بھی ترقی کی ہے اس میں قانون کی بالادستی دیگر تہذیبوں کے مقابلے میں زیادہ ہوگی جو سب سے زیادہ خوشحال ممالک ہیں وہاں سب سے زیادہ چیز یہ ہے کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، کوئی طبقہ اشرافیہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 سال میں ملک میں جس صوبے میں سب سے زیادہ انسانی ترقی ہوئی اور غربت کم ہوئی ہے وہ خیبرپختونخوا ہے۔

ان کا کہنا تھا اسی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کو انتخابات میں ووٹ ملا اور اب تو رپورٹ آگئی ہے 2013 کے بعد حکومتی پالیسیز کی وجہ سے غربت بھی کم ہوئی اور پاکستان میں سب سے زیادہ اس صوبے میں انسانوں پر سرمایہ کاری ہوئی۔

انہوں نے کہا خیبر پختونخوا سب سے پیچھے تھا، دہشت گردی تھی، تباہی تھی، امیر افراد نقل مکانی کررہے تھے لیکن اس صوبے کی صورتحال آج یہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  قمر الزمان کائرہ کے برخوردار ٹریفک حادثے میں جاں بحق