Sakardu_Flight

لاہور سے سکردو کیلئے پروازیں شروع

EjazNews

سیاحت سے دلچسپی رکھنے والو ں کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ لاہور سے سکردو کیلئے فلائٹس چلائی جائیں۔ لیکن پی آئی اے کے پاس اس سے قبل ہزار طرح کی توجیحات تھیں کہ اس وجہ اُس وجہ سے فلائٹس اسلام آباد سے ہی چلائی جائیں گی۔ چلو دیر آید درست آید۔

پی کے 8453 پرواز بدھ کی صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 153 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی اور ایک گھنٹے 15 منٹ کے بعد سکردو ایئرپورٹ پر اتری۔

پی آئی اے عہدیداروں نے سکردو ایئرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔بعدازاں اس موقع کو منانے کے لیے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

وزیر سیاحت نے کہا کہ لاہور اورسکردو کے درمیان پروازیں ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ایک نیا ٹریول کوریڈور کھولیں گی۔ وہ پرواز کے پائیدار آپریشن کے منتظر ہیں کیونکہ اس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گی بلکہ قومی ایئرلائنز کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج اہم پیش رفت کی توقع

پی آئی اے ے اس اقدام سے سیاحتی انڈسٹری میں بھی خوشی کی لہر ابھر آئی ہے کیونکہ اس سے پہلے جہاز کے ذریعے سکردو جانے والوں کو پہلے اسلام آباد جا نا پڑتا تھا اور اس کے بعد وہاں سے وہ سکردو سفر کیلئے روانہ ہوتے تھے