careemy_kabab

کریمی کباب

EjazNews

اشیاء ووزن:
گائے کا گوشت بون لیس ایک کلو،گر م مسالا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ،ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،پیاز دو عدد،ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ،ہری مرچ دو عدد ، ہر ادھنیا آدھی گڈی،لال مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک حسب ضرورت،ثابت دھنیا بھون کر پیس لیں ایک چائے کا چمچ،سفید زیرہ بھون کر پیس لیں ایک چائے کا چمچ، میدہ دو کھانے کے چمچ،فریش کریم چار کھانے کے چمچ، دودھ ایک پاؤ، کالی مرچ پاؤڈر آدھاچائے کا چمچ،مکھن دو کھانے کے چمچ،ملک پاؤڈر دو چائے کے چمچ،دودھ ایک پاؤ،تیل حسب منشاء ، سجاوٹ کے لیےشملہ مرچ اور ٹماٹر حسبِ ضرورت۔

سوس بنانے کی ترکیب:
ایک پتیلی میں مکھن ڈال کر پگھلا لیں۔اب اس میںملک پاؤڈر شامل کرکے تھوڑا سا بھونیں اور دودھ ڈال کرایک اُبال آنے پر چولھا بند کردیں۔ اب یہ آمیزہ ایک باؤل میں نکال کر اس میں نمک اور پِسی کالی مرچ چِھڑک کر رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دجاج مَندی

کباب بنانے کی ترکیب:
بلینڈر میں گوشت ،پیاز، ہری مرچیں، ٹماٹر کا پیسٹ، نمک اور ہرا دھنیا ڈال کراچھی طرح بلینڈ کریں۔ اس کے بعد قیمے کے لمبائی میں کباب ( سیخ کباب کی طرح) بنا کر فرائی کرلیں۔ جب تمام کباب فرائی ہوجائیں تو انہیںٹرے میں اس طرح کہ رکھیں کہ درمیان سے جگہ خالی رہے۔بعد ازاں اس خالی جگہ میں آدھا کریمی سوس ڈال دیں۔سَرو کرنے سے قبل شملہ مرچ اور ٹماٹرسے گارنشنگ کریں۔