chines_mashrooms

چائنیز جھینگے

EjazNews

اشیاء ووزن:
جھینگے آدھا کلو، کارن فلور آدھا کپ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا کھانے کا چمچ، اجینو موتو ایک چٹکی، تیل آدھا کپ، سلاد تین پتے، مولی چھ عدد، انڈے دو عدد، سرکہ ایک چوتھائی کپ، نمک ایک چوتھائی کھانے کا چمچ ، دودھ ایک کھانے کا چمچ، ٹماٹو سوس ایک چوتھائی کپ، ٹماٹر ایک عدد

ترکیب:
سب سے پہلے جھینگوں کو اچھی طرح دھو لیں۔ ایک برتن میں انڈے توڑیں اور اس میں کارن فلور ملا کر پھینٹیں، ساتھ ہی تھوڑا تھوڑا سرکہ ڈالیں اور اچھی طرح پھینٹتے رہیں۔ اب اس میں نمک ،اجینوموتو ،دودھ اور کالی مر چ ملاکر اسے مسالے کی طرح بنا لیں۔ اب اسے جھینگوں پر اچھی طرح لگائیں اور تین سے چار گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اوون ٹرے میں تیل لگائیں اور اس میں جھینگے ڈال کر پکنے دیں۔ بادامی رنگ ہونے پر انہیں نکال لیں۔ ایک ڈش میں سلاد کے پتے سجا ئیں اور ٹماٹر اور مولی کاٹ کر کناروں پر رکھ دیں۔ ٹماٹو سوس کے ساتھ گرم گرم پیش کر یں۔

یہ بھی پڑھیں:  سی فوڈلاکسا