iffat umar

عفت عمر نےتو معافی مانگ لی ہے

EjazNews

عفت عمر نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ٹرائل ویکسین لگوائی۔اداکارہ عفت عمر نے تنقید کے بعد اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں واضح کیا تھا کہ انہیں لگائی جانے والی ویکسین دراصل آزمائشی پروگرام کا حصہ تھی مگر بعد ازاں انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کردی تھیں۔

عفت عمر نے ویکسین لگوانے پر معافی مانگ لی۔
عفت عمر نے 6 اپریل کو مختصر ٹوئٹ میں اثر و رسوخ استعمال کرکے ویکسین لگوانے پر معافی مانگی اور کہا کہ وہ مذکورہ معاملے پر توبہ بھی کریں گی۔

اگرچہ عفت عمر نے عوام سے معافی مانگی مگر انہوں نے ٹوئٹ میں واضح نہیں کیا کہ وہ کس معاملے پر کیوں معافی مانگ رہی ہیں ؟

عفت عمر نے معافی نامے کی ٹوئٹ میں ویکسین لگوانے یا نہ لگوانے کا ذکر تک نہیں کیا مگر ان کی ٹوئٹ پر کمنٹ کرنے والے افراد نے انہیں یاد دلایا کہ 21 دن بعد وہ دوسرا ڈوز بھی لگوائیں، کیوں کہ پہلے ڈوز کے بعد دوسرا ڈوز لگوانا لازمی ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی ماہرہ خان کی تعریفیں کرنے لگ پڑے

لوگوں کی تجویز پر عفت عمر نے جواب دیا کہ وہ دوسرا ڈوز نہیں لگوائیں گی اور دوسرے ڈوز نہ لگوانے کی بھی انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی وائرل ہونے والی ویڈیو ان کے دوسرے ڈوز کی ہوگی، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ابتدائی طور پر 60 سال سے زائد افراد اور فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی گئی، اب دوسرے مرحلے میں 50 سال کی عمر کے افراد کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں نجی ہسپتالوں نے بھی پیسوں کے عوض سخت ضرورت مند افراد کو عمر کا خیال کیے بغیر بھی ویکسین لگانا شروع کردی ہے۔