Forbes 35 th annual world's billionaires

فوربز کی فہرست میں سب سے کم عمر سیلف میڈ ارب پتی کا اضافہ

EjazNews

امریکی جریدے فوربز نے ارب پتی افراد کی سالانہ فہرست جاری کر دی ہے جس میں ایمیزون کے بانی جیف بیزوز مسلسل چوتھے سال دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2020 میں دنیا بھر کے ارب پتی افراد کے اثاثے 13.1 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ گئے جو 2019 میں 8 ٹریلین ڈالرز تھے۔

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلون مسک دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص قرار پائے جو 2020 کی فہرست میں 31 ویں نمبر پر تھے۔

حیران کن طور پر بل گیٹس طویل عرصے بعد دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ٹاپ 3 میں شامل نہیں تھے بلکہ وہ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ ایل وی ایم ایچ نامی کمپنی کے مالک برنارڈ آرنالٹ تیسرے امیر ترین شخص قرار پائے۔

مارک زکربرگ دنیا کے 5 ویں امیر ترین شخص رہے۔

فوربز کے مطابق 2020 کے دوران ریکارڈ 493 افراد ارب پتی بننے میں کامیابہوئے یعنی اوسطاً ہر 17 گھنٹے میں ایک فرد ارب پتی بننے میں کامیاب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکی ارب پتیوں کے درمیان خلا میں سفرکی دوڑ کیوں لگی ہوئی ہے؟

اس سے قبل 2015 میں سب سے زیادہ افراد کے ارب پتی بننے کا ریکارڈ بنا تھا جن کی تعداد 290 تھی۔

کیون ڈیوڈ جرمنی سے تعلق رکھتے ہیں جن کو وراثت میں 3.3 ارب ڈالرز ملے جبکہ سب سے کم عمر سیلف میڈ ارب پتی بننے کا آغاز 26 سالہ آسٹن رسل کے نام رہا۔

معروف امریکی رئیلٹی سٹار کم کارڈیشین، ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کک اور دنیا کے کم عمر 18 سالہ کیون ڈیون لیہمن اس فہرست کا نیا اضافہ ہیں۔