katrina kaif

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بھی کرونا میں مبتلا

EjazNews

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کی کہ ان میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

اداکارہ نے بتایا ‘مجھ میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے فوری بعد خود کو آئسولیٹ کرتے ہوئے گھر میں قرنطینہ میں چلی گئی ہوں،

انہوں نے لکھا ہے میں اپنے ڈاکٹروں کے تجویز کردہ تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کررہی ہوں، مجھ سے رابطے میں رہنے والے ہر فرد سے میری درخواست ہے کہ وہ اپنا ٹیسٹ فوری کروا لیں۔

بھارت میں لگتا ہے کووڈ کا ڈیرہ سب سے زیادہ بالی ووڈ میں پڑا ہے۔ کیونکہ تقریباً بھارت میں چوٹی کے تمام اداکار اس وائرس میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ہالی وڈ سیلبرٹیز کی فٹنس کا راز