misbah ul haq

لڑکے سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں:مصباح الحق

EjazNews

مصباح الحق کا کہنا ہےکہ ڈریسنگ روم کا ماحول بہت حوصلہ افزا ہے اور لڑکے سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اس ٹیم کے لیے جیت بہت اہم ہے۔ سنچورین اور وانڈررز کی پچز جنوبی افریقی کنڈیشنز کی حقیقی ترجمانی کرتی ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ ان باونسی پچز پر ہمارے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کا سنچری کرنا بہت خوش آئند ہے اور یقین ہے کہ ہمارے باولرز تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بہترین کم بیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے اور شاداب خان کے متبادل سمیت ٹیم کمبینیشن کے لیے جو تبدیلی ضروری ہوئی کریں گے۔

واضح رہے کہ شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شاداب خان بائیں پاوں میں انجری کے باعث باہر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی کنگز نے فتح حاصل کرلی، پشاور زلمی کو پچھاڑ دیا