palk_goshat

پیاز والا پالک گوشت

EjazNews

اشیاءووزن:
گوشت آدھا کلو ، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ۔ پالک (چوپ کی ہوئی) ڈیڑھ پیالی، پیاز تین عدد درمیانی، لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، دہی آدھی پیالی، ہری مرچیں تین سے چار عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی ، آئل آدھی پیالی۔

ترکیب:
پالک کو صاف دھو کر دو پیاز، ہی مرچیں اور ہرا دھنیا ملا کر باریک چوپ کر لیں اور ا س میں دہی پھینٹ کر ملا لیں۔
گوشت کو صاف دھو کر پیالے میں رکھیں اور پالک کا مکسچر ڈال کر میرینیٹ کر کے رکھ دیں۔
پین میں آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اوراس میں ادرک لہسن ، ہلدی اور لال مرچیں ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔
پھر اس میں میرینیٹ کی ہوئی پالک ڈال کر ملائیں اور درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
پانچ سے سات منٹ کے بعد آنچ ہلکی کر دیں اور اسے گوشت گلنے تک پکائیں۔ پھر تیل علیحدہ ہونے تک بھون لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بیکڈ چکن تکہ گریوی

پریزنٹیشن:
اس منفرد پالک گوشت کو حسب پسند چپاتی یا ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

پوریاں بنانے کے لئے:
تین پیالی میدے میں آدھا چائے کا چمچ اجوائن، نمک ، ایک چائے کا چمچ چینی، چار کھانے کے چمچ آئل اور آدھی پیالی دہی ڈال کر اچھی طرح نرم گوندھ لیں۔ پھر آئل میں پیڑوں کو ڈبو کر پوریاں بیل اور سنہری فرائی کرلیں۔
اس کی تیاری میں آپ کا بیس سے پچیس منٹ جبکہ پکانے میں چالیس سے پچاس منٹ لگ سکتے ہیں یہ چار سے پانچ افراد کیلئے کافی ہے۔