chicken noodles with pineapple

چکن پائن ایپل نوڈلز

EjazNews

اشیاء ووزن:
نوڈلز 125گرام، مرغی کیوبز آدھا پاؤ، تیل دو چائے کے چمچ، سرکہ دو کھانے کے چمچ، بند گوبھی کٹی ہوئی ایک چوتھائی پیالی، شملہ مرچ کٹی ہوئی ایک چوتھائی پیالی، گاجرکٹی ہوئی ایک چوتھائی پیالی، سیب کٹا ہوا ایک چوتھائی پیالی، ہری پیاز ایک عدد، کارن فلور دو کھانے کے چمچ، ادرک پسا ہوا تین کھانے کے چمچ، لہسن پسا ہوا تین کھانے کے چمچ، تازہ انناس دو سلائس، کالی مرچ حسب ذائقہ، سویا سوس ایک کھانے کا چمچ۔

سوس بنانے کیلئے:
لال مرچ آدھا چائے کا چمچ، سویا سوس ایک کھانے کا چمچ، تل کا تیل ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:
سوس بنانے کے لیے تینوں اجزاء کو ملا کر ہلکی آنچ پردس منٹ تک پکا کر اتار لیں، سوس تیار ہوجائے گا۔ اب مرغی میں پسا ہوا ادرک، لہسن، کالی مرچ، نمک، کارن فلور اور سرکہ ملا کر رکھ دیں۔ پھر نوڈلز اُبالیں۔ ساتھ ہی تیل گرم کر کے اس میں مرغی کو فرائی کرکے سنہرا کر لیں۔ پھر اس میں تمام کٹی ہوئی سبزیاں ڈال دیں۔ اتارنے سے پہلے تیار شدہ سوس اور ابلی ہوئی نوڈلز ڈال کر کچھ دیر دَم پر رکھیں اور گرما گرم پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  بیف شنواری کڑاہی