alo_chan_chat

آلو چنے کا سالن

EjazNews

اشیاء ووزن:
کالے چنے دو پیالی (ابلے ہوئے)، آلو دو عدددرمیانے، نمک حسب ذائقہ، لہسن کے جوئے چھ عدد، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، کوکونٹ ملک پائوڈر دو کھانے کے چمچ کا رس چار کھانے کے چمچ، کڑی پتے حسب پسند، ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ، ہری مرچیں تین سے چارعدد ، آئل حسب ضرورت۔

ترکیب:
تین لہسن کے جوئوں کو ایک چائے کا چمچ زیرہ ملا کر پیس لیں، پھر اس میں نمک ، لال مرچ اور ہلدی شامل کر کے چار کھانے کے چمچ پانی کے ساتھ مکسچر بنالیں۔

دو کھانے کے چمچ آئل کو گرم کر کے اس میں یہ مکسچر ڈال کر بھونیں اور ساتھ ہی ابلے ہوئے چھوٹے ٹکڑے کئے ہوئے آلو ڈال کر ملائیں اور لیموں کا رس چھڑک کر چولہے سے اتار لیں۔

لہسن زیرہ اور ہری مرچوں کو موٹا موٹا کوٹ لیں، کوکونٹ ملک پائوڈر میں آدھی پیالی گرم پانی ڈال کر ملا لیں۔
موٹی کٹی ہوئی پیاز کو چار کھانے کے چمچ آئل میں ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں ہی مرچوں کا مکسچر ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور ابلے ہوئے چنے اور نمک ڈال کر ملائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پران مسالا

جب تیل علیحدہ ہونے لگے تو اس میں تیار کیا ہوا کوکونٹ ملک اور لیموں کا رس ڈال کر ملائیں۔ آخر میں باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر چولہے سے اتارلیں۔

پریزنٹیشن:
چنوں کو پلیٹر میں نکال کر مصالحے والے آلوئوں سے سجائیں اور چاہیں تو ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔ یہ افطار پر چاٹ کے طور پر بھی پیش کی جا سکتی ہے۔
اس کی تیار ی میں پندرہ سے بیس منٹ لگیں گے جبکہ پکانے کا وقت تقریباً پچیس منٹ کا ہوتا ہے اور یہ چار سے پانچ افراد کیلئے کافی ہے۔