meethi tikyan

میٹھی ٹکیاں

EjazNews

اشیاء ووزن:
میدہ250گرام، گھی 30ملی لیٹر، چینی 250گرام، بادام کی گری 30گرام، پستے 15گرام، کیوڑا ایک کھانے کا چمچ، چاندی کے ورق چار عدد، دودھ حسب ضرورت، گھی حسب ضرورت

ترکیب:
گھی گرم کر کے میدہ ڈالیں اور ذرا سا نمک ملا کر دودھ سے سخت گوندھ لیں، یہاں تک کہ وہ ملائم ہو جائے۔ آدھے گھنٹے بعد اس میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بناکر چوکور شکل میں بیل لیں۔ چینی میں تھوڑا سا پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور اس کا گاڑھا شیرہ تیار کرکے اس میں کیوڑا ملا کر رکھ دیں۔ بیلے ہوئے چار ٹکڑے لے کر انہیں اوپر تلنے کیلئے رکھیں اور چاروں ٹکڑوں کو انگلیوں کی مدد سے چاروں طرف سے دبا کر بند کر دیں۔ اسی طرح باقی میدے کی ٹکیاں بنا لیں۔فرائی پین یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کرلیں اور ہلکی آنچ پر ان کو تل لیں۔ سرخ ہو جائیں تو ٹکیاں نکال کر شیرے میں ڈالتے جائیں۔ ایک گھنٹے بعد نکال لیں۔ بادام اور پستے کاٹ کرگارنش کریں اور ٹھنڈی ہو جانے پر چاندی کے ورق لگا دیں۔نہایت لذیذ میٹھی ٹکیاں تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کھجور کے لڈو