Naila_jaffri

حق مانگنے کو مدد مانگنے کا نام دے دیا گیا

EjazNews

1990 کی مقبول ٹی وی اداکارہ، ماڈل و فیشن ڈیزائنر نائلہ جعفری 2016 سے بیمار ہیں اور ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں ان میں معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی۔

نائلہ جعفری سے متعلق 4 سال قبل 2017 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کینسر کے تیسرے اسٹیج کی وجہ سے انہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا۔

بعد ازاں نائلہ جفری کو کچھ عرصہ ہسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا، تاہم وہ 2016 سے مسلسل زیر علاج ہیں اور وقتاً فوقتاً ہسپتال داخل ہوتی رہتی ہیں۔

اداکارہ نے 2017 میں حکومت کی مالی مدد لینے سے انکار کردیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے اس وقت کے صدر مملکت ممنون حسین کی معاونت قبول کی تھی، ساتھ ہی انہوں نے حکومت سندھ کی مالی مدد بھی قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  ثمینہ احمد ، منظر صہبائی کی شادی اورسوشل میڈیا

نائلہ جعفری نے مذکورہ مسئلے پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنی بیماری کی وجہ سے گلگت بلتستان میں کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھیں مگر اب مالکان انہیں بلیک میل کر رہے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق مالکان نے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ مکان کا کرایہ دگنا کردیں یا پھر آج ہی گھر خالی کردیں اور جلدی میں گھر خالی کرنے سے انکار پر ان کے گھر پر پتھراؤ کیا گیا۔

تاہم اب اداکارہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ ہسپتال کے بسترے سے اپنے ڈرامہ سیریز کی رائلٹی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے دکھائی دیں۔جو کہ دیکھا جائے تو ایک جائز حق بھی بنتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں نائلہ جعفری نے مطالبہ کیا کہ حکومت اداکاروں اور کھلاڑیوں کے لیے کوئی ایسا لائحہ عمل تیار کرے کہ انہیں بیماری کے وقت مدد دی جا سکے۔

نائلہ جعفری کا کہنا تھا کہ ابھی ان کی ایک ہی کیموتھراپی ہوئی ہے، دوسری کیموتھراپی سے قبل انہیں انفیکشن ہوگیا، جس وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گلو کار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی منگنی کی دھوم

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹی وی مالکان یا ڈرامہ پروڈیوسر اداکاروں کے ڈراموں کو دوبارہ نشر کرنے پر اداکاروں کو بھی دوبارہ پیسے دیں۔

نائلہ جعفری کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) اداکاروں کو ڈرامے کو دوبارہ نشر کرنے پر دوبارہ معاوضہ فراہم کرتا تھا، باقی ٹی وی چینلز بھی اب ایسا ہی کریں۔

نائلہ جعفری کے مطابق اگرچہ دوسری مرتبہ ملنے والا معاوضہ اتنا زیادہ نہیں ہوتا تاہم عمر رسیدہ، بیمار اور مجبور اداکاروں کے لیے کسی نعمت اور مدد سے کم نہیں ہوتا، اس لیے ٹی وی چینل اور ڈراما پروڈیوسر اداکاروں کو دوبارہ معاوضہ فراہم کریں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ ان کے ایک ڈرامے کو گزشتہ 6 سال میں 4سے6مرتبہ نشر کیا گیا ہے مگر انہیں ایک ہی بار معاوضہ نہیں دیا گیا تھا۔ ویڈیو کے آخر میں نائلہ جعفری آبدیدہ ہوگئیں ۔

اور دیکھئے ہمارے یہا ں ہوا کیا ان کی ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد انہو ں نے جس چیز کا مطالبہ کیا تھا وہ حکومت سے مدد نہیں مانگی تھی بلکہ انہوں نے حق مانگا تھا اور حق مانگنے کو مدد مانگنے کا نام دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  سوشانت سنگھ کو قتل کیا گیا یا پھر خودکشی تھی، تحقیقات کے مطالبہ