World_is Temporarily closed

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کی صورتحال کیا ہے؟

EjazNews

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 53 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 610 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 13 لاکھ 14 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ 12 ہزار زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 28 ہزار 366 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 64 ہزار 141 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

فرانس میں 47 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 96 ہزار 280 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 45 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 99 ہزار 633 ہے۔

برطانیہ میں 43 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 816 اموات ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت نے تین وزراء سے قلمدان واپس لے لیے

اٹلی میں 36 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 328 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ترکی میں 34 لاکھ 296 افراد متاثر اور 31 ہزار 892 اموات ہوئی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، 10 دسمبر 2020 کو کیسز7کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

دوسری جانب اگر پاکستان کی صورتحال کی طرف دیکھا جائے تو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 697 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 888 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کابینہ اجلاس کے بعد معاون خصوصی کی میڈیا بریفنگ

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 58 ہزار 500 ہے اور 6لاکھ 9 ہزار 691 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.4 فیصد رہی۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 523 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 506، خیبر پختونخوا 2 ہزار 417، اسلام آباد 574، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 363 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 60 ہزار 197، خیبر پختونخوا 90 ہزار 262، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار 173، پنجاب 2 لاکھ 28 ہزار 356، بلوچستان 19 ہزار 679، آزاد کشمیر 13 ہزار 176 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاوالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا کے کسی ائیر پورٹ پر پاکستانی مسافر پھنسے ہوئے نہیں ہیں: معاون خصوصی

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔