singer-shaukat-ali

جاگ اٹھا ہے، سارا وطن،شوکت علی ہم میں نہ رہے

EjazNews

گزشتہ روز شوکت علی کے صاحبزادے عمران شوکت نے عوام الناس سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے والد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

لوک موسیقی کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ ان کے والد کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

پانچ دہائیوں تک اپنی آواز کے جادو سے لوگوں کو مسحور کردینے والے گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ جگر کے کام چھوڑنے کی وجہ سے والد کی حالت تشویشناک ہے۔

معروف گلو کار شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ چند روز سے سی ایم ایچ لاہور میں زیرعلاج تھے۔

شوکت علی کو حکومت کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا جاچکا ہے۔ انہوں نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں بھی اپنا منفرد مقام بنایا۔ 1965 کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ ”جاگ اٹھا ہے، سارا وطن“ اب بھی جوانوں کے لہو کو گرماتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت میں اداکاروں کی خودکشیاں بڑھتی ہی جارہی ہیں ، کچھ ہی عرصہ میں تیسری خودکشی