Avenger

ایونجرز اینڈ گیم دیکھنے کا عالمی ریکارڈبنا نے والا شخص کون ہے؟

EjazNews

فلوریڈا کے ایک شخص نے تین گھنٹے طویل مارول فلم ایوینجرز دیکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس نے صرف94 دنوں میں 119 بار ایوینجراینڈ گیم تھیٹر میں جاکر دیکھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے بتایا کہ فلم دیکھنے سے ریکارڈ تو بن گیا لیکن اس کے سبب میرے وزن میں اضافہ ہوا اور سماجی زندگی پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوئے۔

32سالہ رمرو الانیس نے26اپریل2019 سے فلم دیکھنا شروع کی جب ایونجرزاینڈگیم کا پریمیئر تھیٹرز میں ہوا۔
اس فلم نے باکس آفس پر اب تک سب سے زیادہ پیسے کمائے ہیں۔ اس سے قبل سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم اوتار تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں دستیاب سستی ترین سیڈان گاڑی متعارف

رمرو الانیس نے کہاجب میں نے دیکھا کہ ایوینجر اینڈ گیم تمام ریکارڈ توڑ رہی تو میں بھی ایک عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔
قبل ازیں یہ ریکارڈ انتھونی مچل کے پاس تھا ، جنہوں نے شمالی کیرولینا کے شارلٹ میں اپنے مقامی مووی تھیٹر میں ایوینجرز: انفینٹی وار کو 103 بار دیکھا تھا۔

Florida-Man-Sets-Guinness-World-Record
فلوریڈا کا وہ شخص جس نے عالمی ریکارڈ بنایا

اینڈگیم کا دورانیہ تین گھنٹے اور دو منٹ ہے۔ رمرو الانیس اس کو ہفتے کے دن میں دو بار اور ہفتہ اور اتوار کو چار یا پانچ بار دیکھتے تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنی سماجی زندگی اور جم جانے کی عدات کو ترک کر دیا تھا۔

رامیرو ایوینجرز کا بہت بڑا مداح ہے ، اور اس نے کچھ فنکاروں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں کیپٹن مارول کے بری لارسن، کیپٹن امریکہ کے کرس ایوان ، گارڈین آف دی گلیکسی کے زو سالڈانا شامل ہیں۔