Imam ul haq

سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستانی ٹیم کی جیت

EjazNews

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیرسیز کا آغاز ہو گیا ہے۔ ایک روزہ میچ کے آغاز پر پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ سنچورین کے سپر سپورٹ پارک میں کھیلا جارہا ہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا۔ لیکن دونوں کو شاہین شاہ آفریدی نے ایک ہی اوور میں آوٹ کر دیا۔

ڈی کاک نے 20 اور ایڈن مارکرم نے 19 رنز بنائیں۔ اس سے اگلے اوور میں جنوبی افریقہ کے کپتان باووما کو محمد حسنین نے کیچ آوٹ کر دیا۔ وہ ایک رنز بنا پائے۔

اس کے بعد چوتھے نمبرپر آنے والے ہینرچ کلاسن بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور ایک رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں:  میں پرامید ہوں شائقین کرکٹ سیزن کے میچز دیکھنے سٹیڈیم میں واپس آئیں گے:چیئرمین پی سی بی

جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 24 اوورز میں 103 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو فتح کے لیے 274 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے رسی وینڈر ڈیسن نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا 123 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔
کپتان بابر اعظم 16 چوکوں کی مدد سے 103 گیندوں پر شاندار سنچری سکور کرنے کے بعد وکٹ کیپر ڈی کوک کو کیچ دے بیٹھے جبکہ امام الحق نے 70 رنز بنائے، دونوں نورٹجی کا شکار بنے۔

ڈیبیو کرنے والے دانش عزیز صرف تین رنز ہی بنا سکے، نورٹجی کی بال پر وکٹ کیپر ڈی کوک نے ان کا کیچ لیا۔ آصف علی بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف دو کے انفرادی سکور پر نورٹجی کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  غزہ میں قیامت خیز مناظر:کرکٹر بھی چپ نہ رہ سکے

محمد رضوان 40 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ربادا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس وقت فہیم اشرف اور شاداب خان کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔ فخر زمان صرف 8 رنز بنانے کے بعد ربادا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 4 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

بائولنگ کرنا پاکستان کے حق میں بہتر ثابت ہوئی۔ جنوبی افریقہ کے 4 کھلاڑی 55 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔

پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کے فرائض تیمبا بووما انجام دیں گے۔

ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 10 اپریل سے شروع ہوگی جس کا دوسرا میچ 12 اپریل، تیسرا میچ 14 اپریل جبکہ چوتھا اور آخری میچ 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کے پی ایل کا فائنل راولا کوٹ ہاکس نے جیت لیا

پہلے دو میچ جوہانسبرگ اور آخری دو میچ سنچورین کے میدان پر کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ جنوبی افریقہ پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔

اسکواڈ:
جنوبی افریقہ: تیمبا بووما کی کپتانی میں کوئنٹن ڈی کاک، ایڈن مارکرام، راسی وین ڈیر ڈوسین، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، اندیلے پھیلوکوایو، کاگیسو ربادا، آنرچ نورجے، لونفی نگیدی، تبریز شمس

پاکستان: بابر اعظم کی کپتانی میں امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، دانش عزیز، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث روؤف