covid_19-Pakistan-update

کورونا سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

EjazNews

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاوالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر ا?باد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 4 ہزار 974 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور 96 مریض انتقال کر گئے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی یہ تعداد 19 جون کے بعد سب سے بلند ہے جب ایک روز کے دوران 6 ہزار 604 کیسز سامنے آئے تھے۔
وائرس کی تشخیص کے لیے 31 مارچ کو مجموعی طور پر 50 ہزار 55 ٹیسٹس کیے گئے جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 9.9 فیصد رہی جبکہ فعال کیسز 53 ہزار 127 تک پہنچ چکے ہیں۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس سے 6 لاکھ 72 ہزار 931 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 14 ہزار 530 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 2 ہزار 148 مریض صحتیاب ہوئے اور مجموعی طور پر اب تک 6 لاکھ 5 ہزار 274 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
تیسری لہر کے پیش نظر کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاون اور اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار بھی محدود کردئیے گئے ہیں اس کے علاوہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظر ثانی درخواستین6-4سے منظور