kiran_kheer_india

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ کرن کھیر بلڈ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہو گئی ہیں

EjazNews

ان کے شوہر اور مشہور اداکار انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر مداحوں کو کرن کھیر کی بیماری کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ افواہوں سے صورتحال بہتر نہیں ہوتی لہٰذا میں اور سکندر سب کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ کرن بلڈ کینسر کی ایک قسم ملٹیپل مائیلوما کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی ان کا علاج چل رہا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر اس (بیماری) سے نکل آئیں گی۔ ہم شکر گزار ہیں کہ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔ وہ ہمیشہ سے ہی ایک فائٹر رہی ہیں اور ہر چیز کا بہادری سے مقابلہ کرتی ہیں۔

انوپم کھیر نے مزید لکھا کہ وہ بہت رحمدل ہیں یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ ان سے پیار کرتے ہیں۔ لہٰذا اپنی دعاوں میں ان کے لیے محبت کا اظہار کرتے رہیے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا حریم شاہ نے شادی کر لی ہے؟

انہوں نے بتایا کہ وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں اور ہم تمام لوگوں کے پیار اور تعاون کے شکر گزار ہیں۔