urud bazar

راولپنڈی کے تاریخی اردو بازار میں آگ پر قابو پا لیا گیا

EjazNews

راولپنڈی کے اردو بازار میں سٹیشنری کی ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 سے 12 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

آگ اسٹیشنری کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے ساتھ والی مزید دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ 10 سے زائد واٹرٹینک آگ بجھانے میں مصروف تھے۔

تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

راولپنڈی کے تاریخی اردو بازار میں زیادہ تر کتابوں اور اسٹیشنری کی دکانیں ہیں۔ جہاں آگ لگی وہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد بھی بازار کے باہر جمع تھی۔
آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دونوں طریقوں یعنی اوپن یا سیکرٹ بیلٹ کی تیاری کر لی ہے:بلاول بھٹوزرداری