gugule

گلگلے

EjazNews

اشیاء ووزن:
میدہ ڈیڑھ کپ، چینی (پسی ہوئی) آدھا کپ، انڈہ ایک عدد، سونف (صاف کرکے موٹی موٹی کوٹ لیں) دو چھوٹے چمچ، گھی ڈیڑھ کھانے کے چمچ، بیکنگ پاؤڈرایک چائے کا چمچ، دودھ آدھا کپ، تیل یا گھی تلنے کے لیے

ترکیب:
سب سے پہلے میدے میں گھی ملائیں اور ہاتھوں سے مل لیں۔ پھر باقی تمام اجزاء میدے میں ڈال کر ماوا بنائیں۔ ساتھ میں انڈہ بھی پھینٹ کر ملائیں۔ اس ماوے میں ایک کیلا بھی مسل کر ملا سکتے ہیں۔ ایک گھنٹے تک یہ ماوا رکھا رہنے دیں۔ پھر گرم تیل میں گول پکوڑوں کی طرح گلگلے تل لیں مگر آنچ درمیانی رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کریم فروٹ چاٹ