chicken Manchurian

چکن منچورین

EjazNews

اشیاء ووزن
مرغی (بون لیس) آدھا کلو، نمک ایک چائے کا چمچ، لہسن ایک کھانے کا چمچ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، کٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، سویا سوس ڈیڑھ کھانے کے چمچ، کارن فلور 4کھانے کے چمچ، انڈہ ایک عدد، تیل تلنے کے لیے۔

سالن بنانے کیلئے:
تیل 2کھانے کے چمچ، لہسن (کٹا ہوا) ایک کھانے کا چمچ، ادرک (کٹا ہوا) ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچ (کٹی ہوئی) دو سے تین عدد، ہری پیاز ایک چوتھائی کپ، شملہ مرچ (کیوب میں کٹی ہوئی) ایک عدد، پیاز (کیوب میں کٹی ہوئی) ایک عدد، نمک ایک کھانے کا چمچ، لال مرچ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ، سرکہ ایک کھانے کا چمچ، سویا سوس ایک کھانے کا چمچ، ٹماٹو کیچپ ایک چوتھائی کپ، چلی گارلک سوس ایک چوتھائی کپ، چینی ایک چائے کا چمچ، پانی ایک کپ، کارن فلور 2کھانے کے چمچ۔

ترکیب:
ایک پیالے میں مرغی، نمک، لہسن، کالی مرچ، کٹی لال مرچ اور سویا سوس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس میں کارن فلور اور انڈہ شامل کرکے دوبارہ مکس کریں۔ کچھ دیر میرینیٹ کرنے کے بعد اسے فرائی کر کے علیحدہ رکھ لیں۔ منچورین بنانے کے لیے پتیلی میں تیل ڈالیں اور لہسن ادرک شامل کردیں۔ پھر ہری مرچ اور ہری پیاز شامل کرکے 30سیکنڈ تک فرائی کریں۔ اب اس میں شملہ مرچ اور پیاز شامل کرکے کچھ دیر مزید فرائی کریں اور پھر اس میں فرائی کی ہوئی مرغی، نمک، لال مرچ، سرکہ، سویا سوس، کیچپ، چلی گارلک سوس اور چینی شامل کرکے مکس کرلیں۔ بعدازاں اس میں ایک کپ پانی ڈالیں اور ہلکا اُبال آنے پر پانی میں کارن فلور مکس کرکے شامل کردیں۔ سالن گاڑھا ہوجائے تو آنچ بند کردیں۔ لیجیے مزیدار چکن منچورین تیار ہے، اسے سفید چاول یا فرائیڈ رائس کے ساتھ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  قیمہ بھرے کریلے