imran_khan_bani_gala

پہلی حکومت ہے جو مافیا کے سامنے کھڑی ہوئی ہے:وزیراعظم

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پہلی حکومت ہے جو مافیا کے سامنے کھڑی ہوئی ہے۔ ہم نے اپنا دیکھا نہ پرایا ، بلاتفریق احتساب کیا، عوام کیلئے مافیا کے سامنے کھڑا ہوں، کھڑا رہوں گا، ماضی کی حکومتوں کی کرپشن مہنگائی کی وجہ ہے۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار بنی گالا میں میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی،عالمی سرمایہ کاروں نے یورو بانڈز میں اعتماد کا اظہار کیا، پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ جو بھی عوام کے مفاد کو نقصان پہنچائے گا اسے نہیں چھوڑیں گے،اس سال کے آخر تک پورے پنجاب میں صحت کارڈ فراہم کر دیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کمیشن رپورٹ میں مافیا اور سٹے بازوں کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، رمضان میں پناہ گاہیں میں صحر اور افطار کا انتظام کیا جائیے ۔ ذخیرہ اندوزوں ہر نظر رکھی جائے اور رمضان میں ہر چیز کی نگرانی کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:  جنرل مشرف کی طرح مک مکا کرلوں، انہیں این آر او دے دوں تو کوئی افرا تفری نہیں ہوگی:وزیراعظم

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ماضی کے تجربے کی روشنی میں انتخابی عمل کو ہر ممکن طریقے سے شفاف ، محفوظ اور غیر جانبدار بنانے کے حوالے سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرانا ملک اور جمہوریت کے مفاد میں ہے۔ حکومت اس حوالے سے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابی عمل کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے نمونہ مشین کی ورکنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں تقریباً ہر الیکشن پر مختلف سوالات اٹھائے گئے جس سے نہ صرف انتخابی و جمہوری عمل متاثر ہوا بلکہ اس سے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی۔ ملکی جمہوری اور انتخابی عمل اب مزید کسی ایسے نظام کا متحمل نہیں ہو سکتا جہاں نظام پر سوال اٹھائے جاتے ہوں،

وزیر اعظم عمران خان نے رواں مالی سال کے دوران ریکارڈ ٹیکس وصولی پر ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مارچ 21ء میں 460 ارب کی وصولیوں کیساتھ 41فیصد کی تاریخی شر ح نموحاصل کرنےپر ایف بی آرکی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔جولائی 20ءسے مارچ 21 ءکے دوران ہماری وصولیاں 3380 ارب کی سطح تک پہنچیں جوگزشتہ برس کے اسی دورانیے سے10فیصدزیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دو سے ڈھائی ہفتوں میں 40سے45ہزار پاکستانی واپس آئیں گے:معاون خصوصی