zink

زنک انسانی جسم کیلئے کتنا اہم ہے؟

EjazNews

ایک بالغ جسم میں تقریبا1.8گرام تک زنک ہوتا ہے۔ یہ بہت سے میٹابولک عمل میں شامل ہوتا ہے۔ جس میں زنک 25 سے زیادہ انزائمز کی شکل میں پایا جاتا ہے جبکہ انسولین ہارمون کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ پیدائش کے وقت بچوں کو معذوری سے بچاتا اور مدافعتی قوت بحال کرتا ہے۔ مردوں میں زنک کی کمی واقع ہونے کی صورت میں پروسٹیٹ کی بیماری Prostatitis یا پروسٹیٹ کینسر بھی پیدا ہوسکتا ہے۔

زنک جسم کے اندر تیزاب اور اساس کا توازن برقرار رکھتا ہے۔ لہٰذا اپنی غذا میں مچھلی ، سرخ گوشت، انڈے، مختلف دالیں اور پھلیاں شامل کرتے رہناچاہئے۔ وگرنہ خون کی بیماریاں، نشوونما کاتعطل ، نظر کی کمزوری اور ذیابیطس لاحق ہونے کے خدشے ہوتے ہیں۔

زنک یعنی جسٹ کا شمار انسانی جسم کے لئے درکار ان بنیادی معدنیات میں کیا جاتا ہے جو بہتر صحت کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔ زنک Cellular Metabolisim سے منسلک کی ذمہ داریاں نبھاتا ہے۔ اس کی موجودگی کم و بیش سو Enzyms کی Activity Catalytic کے لئے انتہائی اہم ہے۔ صرف یہی نہیں قوت مدافعت کو بہتر بنانے ، DNA اورپروٹین کے انضمام ، زخموں کے بھرنے کے عمل اور جسم میں موجود خلیات کی تقسیم کے عمل میں بھی انتہائی موثر کردار ادا کرتا ہے۔ زنک دوران حمل بچے کی مناسب نشوونما میں بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آئیے گوبھی کو جانتے ہیں

یہی وجہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر زنک کا استعمال صحت مند زندگی کے لئے نہایت ضروری ہے کیونکہ ہمارے جسم میں زنک کو ذخیرہ کرنے کے لئے قدرتی نظام موجود نہیں۔ ساتھ ہی جسم میں زنک کی کمی کا ہونا آج کل انتہائی اہم اور تیزی سے بڑھتے ہوئے مسئلے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ تا ہم قدرتی غذاوں کی مدد سے اس مسئلے کو با آسانی حل کیا جاسکتا ہے۔

ذیل میں ایسی ہی چند غذاوں کا ذکر پیش خدمت ہے جن میں زنک کی خاص مقدار پائی جاتی ہے۔

گوشت:
گائے ، دنبے اور مرغی کا گوشت نہ صرف پروٹین کی کمی کو پورا کرتا ہے بلکہ یہ زنک کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ یہ موڈ کو بہتر بنانے اورقلبی صحت کو فعال رکھنے میں بھی موثر کردار ادا کرتا ہے۔ یہ پٹھوں کی مضبوطی میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

کدو کے بیج:
کدو کے بیج زنک کے حصول کا اہم ذریعہ ہیں۔ یہ کاربوہائیڈریٹ ، میٹا بولزم کو متحرک کرتا ہے۔ ساتھ ہی ہارمونز کی پیداوار اور مدافعتی صحت بہتر بنانے میں بھی فعال کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ خواتین جو خوبصورت بال، جلد اور ناخنوں کی خواہاں ہیں انہیں کدو کے بیج کا استعمال اپنی غذا میں شامل کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:  جوس سے امراض کا علاج

پالک:
پالک میں زنک کی مقدار بتدریج کم ہوتی ہے البتہ یہ نباتاتی ذریعہ ہونے کے سبب مخصوص اہمیت کا حامل ہے۔ سلاد میں ہری سبزیوں خصوصاً پالک کااستعمال زیادہ سے زیادہ زنک خوراک میں شامل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ آپ چاہیں تو اس سلاد میں دوسری زنک سے بھرپور غذاﺅں کو شامل کر کے ذائقے اور افادیت میں حیرت انگیز طور پر اضافہ کر سکتی ہیں۔

مشرومز:
اس بات سے قطع نظر کہ آپ کونسے مشرومز کا استعمال کرتی ہیں مشرومز میں زنک کی خاص مقدار پائی جاتی ہے۔ مشرومز کا استعمال مختلف اقسام کے پکوان ، خوصاًپزا کی ٹاپنگ میں با کثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ اسے سائڈ ڈش کے طور پر بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ اس میں کینسر کے خلاف مقابلہ کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔

کابلی چنے:
کابلی چنے جن کا استعمال ہمارے کھانوں میں کثرت کے ساتھ کیا جاتا ہے اپنے اندر زنک کے بیش بہا فوائد لئے ہے۔ زنک کے حصول کے لئے کابلی چنوں کا استعمال آپ کی مجموعی صحت کے لئے بھی انتہائی فائدہ مند ہے کیونکہ یہ زنک کے فوائد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو فائبر اور پروٹین فراہم کرتے ہوئے۔ آپ کی کیلوریز کو بھی متوازن رکھتے ہیں۔ زنک کی موجودگی کے سبب یہ نزلہ زکام سے محفوظ رہنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شریفہ صحت کیلئے کتنا مفید ہے؟