Tiles

مان بڑھائے گھر کا ، فرش بنے ٹائلز

EjazNews

عمارت سازی کی صنعت میں ٹائلز بہت اچھا میٹریل ہے۔ یہ ٹائلز سنگ مرمر یا سرامکس سے بنائی جاتی ہیں اور یہی نہیں کہ ان سے فرش بنائے جاتے ہیں بلکہ اسٹیشنری، لیمپس، برتن اور واش رومزکی دیواریں تک آراستہ کی جاتی ہیں۔ اب ٹائلز صارفین میں بہت پسند کی جاتی ہیں اور اس کا اولین مقصد ماحول دوست ہونا ہے۔

ٹائلز با آسانی صاف ہو جاتی ہیں آپ وائپر یا پو نچھے سے فرش کو خشک کر سکتی ہیں۔ گھر کو نفاست سے سجانے کا یہ انداز بہت بھلا لگتا ہے۔ واش رومز کی نفاست اور دلکشی بڑھانے کے لئے سینٹری کی صنعت نے ہزاروں ڈیزائنوں میں ٹائلز متعارف کرائی ہیں۔ جو انسانی مزاج پر خوشگوار تاثر چھوڑتے ہیں۔

گھروں کے اندرونی فرش اگر سفید یا کریمی رنگ کی ٹائلز سے بنائے جاتے ہیں تو چھتوں اور دیواروں کو قدرے متضاد رنگوں سے آراستہ کیا جاسکتا ہے۔ فالس سیلنگ کراتے وقت خوبصورت ڈیزائن کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  چمکتے دمکتے موتیوں سے گھر کو خوبصورت بنائیں

سفید، نیلا اور فیروزی رنگ
واش روم کے مخصوص حصے پر لینے کے سامنے ان تینوں رنگوں کے امتزاج سے دیواروں کو دلکش سٹائل دیا جاسکتا ہے۔ انسانی موڈ کو خوشگوار رکھنے میں ان رنگوں کا خاصاعمل دخل ہوتا ہے۔

3D انداز کی ٹائلز
آج کل مارکیٹ میں تھری ڈی ٹائلز بھی دستیاب ہیں۔ اس طرح کی ٹائلز سے گھر کشادہ اور وسیع تر دکھائی دیتا ہے۔

سرامک شیٹس
ان کی اولین خوبی یہ ہے کہ پوری د یوا راس طرح کا تاثر پیش کرتی ہے جیسے الگ الگ موز یک ٹائلز استعمال کئے گئے ہوں۔ دیکھنے میں یہ بھی کم و بیش کم دلکش نہیں ہوتیں۔ فرش کی خوبصورتی کو تر جیح ضرور دینی چاہے مگر ٹائلز کے انتخاب میں بھی بہترین پروسیسنگ کے معیار کو جانچ لینا ضروری ہے۔ اعلیٰ معیار کی ٹائلز میں Pores نہیں ہوتے۔ بعض نائلز میں سوراخ ہوتے ہیں جنہیں گلو سے بھرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کوشش کیجئے کہ اپنے گھر کے فرش کے انتخاب میں محتاط رہا جائے اور اپنے ذوق کے مطابق اسے ماحول دوست بھی بنایا جائے پھر یقینا یہ انتخاب آپ کی روح میں تازگی اور گھر کو آلودگی کے بیرونی اثرات سے پاک کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  الماری گھر میں ہماری راز دار