chicken chilli dry fry rice

ڈرائی چکن چلی وِد چائنیز رائس

EjazNews

درکار اجزاء:
مرغی ڈیڑھ کلو، ہری مرچ (بڑی) 12عدد ، لہسن (پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچ، سرکہ ایک کھانے کاچمچ، کالی مرچ آدھا چائے کاچمچ،تیل تین کھانے کے چمچ، سویا سوس ایک کھانے کاچمچ، اجینو موتو آدھا چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ

چائنیز رائس بنانے کیلئے:
چاول دو کپ، تیل تھوڑا سا، گاجر، شملہ مرچ، ہری پیاز حسب ضرورت، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، چائنیز نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ

ترکیب:
سب سے پہلے گوشت کو ہڈی سے الگ کرکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور انہیں ایک ساتھ رکھ کر بڑی چھری سے کچل لیں۔ پھر سرکہ اورسویا سوس لگا کر بیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ ساتھ ہی ہری مرچ کو بھی درمیان سے لمبے لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پسا ہوا لہسن، گوشت، کالی مرچ، نمک ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں۔ جب یہ فرائی ہوجائے تو اوپر سے اجینو موتو چھڑک دیں۔ اب فرائی پین میں ایک چمچ تیل ڈال کر مرچوں کو ہلکا فرائی کر لیں، ان میں تھوڑا سرکہ، سویا سوس اور اجینو موتو ڈال دیں۔ پھر انہیں فرائی گوشت کے اوپر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ لیجیے مزیدار ڈرائی چکن چلی تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مصالحے دار چکن چرغہ

چائنیز رائس بنانے کے لیے سب سے پہلے چاول کو مرغی کی یخنی میں تین کنی اُبال لیں، پھر اسے الگ رکھ دیں۔ اب تمام سبزیوں کو باریک کاٹ لیں۔ پھر ایک کڑاہی میں تھوڑا سا تیل، کٹی ہوئی سبزیاں اور چاول ڈال کر فرائی کریں۔ اسی دوران اس میں چائنیز نمک اور کالی مرچ ڈالیں۔ تیار ہونے پر چائنیز رائس کو چکن چلی کے ساتھ پیش کریں۔