KPL_League

کشمیر پریمئر لیگ نے آئیکون اور مارکی پلیئرز کا اعلان کر دیا

EjazNews

شاہد آفریدی مظفرآباد ٹائیگرز کے آئیکون اور محمد رضوان مارکی پلیئر ہو گئے ہیں۔ سرفراز احمد اوورسیز وارئیرز کے آئیکون جب کہ حسن علی مارکی پلیئر ہوں گے۔

اس کے علاوہ فخر زمان راولاکوٹ ہاکس کے آئیکون، عماد وسیم مارکی پلیئر، محمد عامر باغ اسٹالینز کے آئیکون، شاداب خان مارکی جب کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کوٹلی پینتھرز کے آئیکون اور محمد حفیظ مارکی پلیئر ہوں گے۔

مزید یہ کہ شعیب ملک میرپور رائلز کے آئیکون اور شاہین آفریدی مارکی پلیئر ہوں گے۔

دوسری جانب کشمیر کا مقامی ٹیلنٹ صلاحیتیں دکھانے بڑی تعداد میں مظفرآباد سٹیڈیم پہنچا۔ عمران فرحت کی سربراہی میں تین رکنی پینل نے 60 باصلاحیت نوجوان کرکٹرز منتخب کر لیے۔

مظفر آباد میں ہونے والے کے پی ایل ٹرائلز میں سینکڑوں کرکٹرز نے شرکت کی، کے پی ایل انتظامیہ ان ٹرائلز اور ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو ڈرافٹ میں شامل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  فاسٹ بائولر تابش کے چرچے کیوں ہیں؟

کشمیر پریمئر لیگ 16 سے 27 مئی تک آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں شیڈول ہے۔